• news

آگ سی این جی سے پٹرول پر منتقلی کے دوران شارٹ سرکٹ سے لگی، 2 بچوں کو بچایا: ڈرائیور

گجرات (نوائے وقت رپورٹ) گجرات وین حادثے کے ڈرائیور کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا وہ وین کا مالک نہیں بلکہ ڈرائیور ہے، وین کا مالک اسے ہر ماہ 6 ہزار روپے دیتا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے کہا مالک نے چیک کرایا ہو گا، کسی بچے نے نہیں بتایا وین میں آگ لگی ہوئی ہے یا پٹرول کی بو آ رہی ہے۔ وین کو دوران ڈرائیونگ سی این جی سے پٹرول پر منتقل کیا تو تاروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ ایل ٹی وی لائسنس نہیں بنا ہوا، آگ لگنے پر دو بچوں کو بچایا، مجھ سے جہاں تک ہو سکا آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ گجرات سانحہ میں زندہ بچ جانے والے ایک بچے نے بتایا میں وین کے اگلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا، میں نے ڈرائیور سے کہا انکل پٹرول کے جلنے کی بو آ رہی ہے اور آگ لگ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن