قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا ارکان حلف اٹھائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) صدر پاکستان آئین کے آرٹیکل (2)9 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مئی کو بلا رہے ہیں جس میں ممبران قومی اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کرینگی۔ حلف کے بعد اجلاس ختم ہو جائیگا۔ اگلے روز سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے دوسرا سیشن ہوگا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ پہلے سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن سبکدوش ہونیوالی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہو گا۔ ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں ووٹنگ ہو گی۔ کامیاب سپیکر قومی اسمبلی سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا حلف لیں گی۔ ڈپٹی سپیکر کے اگلے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔ نومنتخب وزیراعظم اسی روز شام کو ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نومنتخب وزیراعظم نواز شریف سے انکے عہدوں کا حلف لیں گے۔ تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والے نوازشریف پاکستان کے پہلے شخص ہونگے۔ دریں اثناءقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کے حلف اور سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے تاحال تاریخوں کا تعین نہیں ہوا نہ ہی وزیراعظم/ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے حتمی تاریخ ان کے علم میں ہے۔