• news

یوم تکبیر: نوازشریف ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف 28مئی کو صبح 11 بجے ”یوم تکبیر“ کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خاص اور خصوصی مقرر ہوں گے۔ اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے، دیگر مقررین میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار علی خان شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن