• news

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق پاکستان ویمن اتھلیٹکس ایسو سی ایشن کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (ثناءنیوز) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کو پاکستان وویمن اتھلیٹکس ایسو سی ایشن کی چیئرپرسن ، سابق ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ شاہدہ خانم کو سیکرٹری اور انٹرنیشنل اتھلیٹ اولمپئن صدف صدیقی کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہو گئی ہیں۔ اس بات کا فیصلہ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے کی جبکہ اجلاس میں فیڈریشن سے ملحقہ یونٹس کے حکام نے کی۔ اجلاس میں ملک میں خواتین میں اتھلیٹکس کھیل کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا اور فیصلہ کیا کہ اس کھیل کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن