• news

گیس کی عدم فراہمی سے فرٹیلائزر پلانٹس 100 ارب کے مقروض ہیں: شہاب خواجہ

لاہور (اے پی اے) فرٹیلائزر مینو فیکچررز ایڈوائزری کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہاب خواجہ نے کہا ہے کہ کم کوالٹی کی گیس پیدا کرنے والی نئی گیس فیلڈز کو قابلِ استعمال بنانے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 240ملین کیوبک فیٹ گیس کی بچت ہو گی۔ شہاب خواجہ نے بتایا کہ حکومت کے منظور شدہ منصوبے کے تحت فرٹیلائزر یونٹس کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گیس منقطع کر کے نئی دریافت ہونے والی چھوٹی گیس فیلڈ سے فرٹیلائزر پلانٹس کو مستقل گیس فراہم کی جائے گی اور ملکی سطح پر پیداہونے والی یوریا کی قیمتوں کو کم کرنے کے ساتھ سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے یوریا درآمد نہ کرنا حکومت سے کھاد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دو سال میں1.5 ارب ڈالرمالیت کی 3.4 ملین ٹن یوریا درآمد کی اور اس پر 80 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی بھی فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے فرٹیلائزر پلانٹس 100ارب سے زائد کے مقروض ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن