• news

عارف شاہد پاکستان کے عوام سے کشمیریوں کی طرح محبت کرتا تھا: ڈاکٹر ہود

اسلام آباد (ثناءنیوز) اقوام متحدہ کے شعبہ تخفیف اسلحہ کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر ہود بھائی نے کشمیری قوم پرست رہنما عارف شاہد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارف شاہد پاکستان مخالف نہیں تھا بلکہ وہ پاکستان کے عوام سے کشمیریوں کی طرح محبت کرتا تھا۔ عارف شاہد کے قتل پر اپنے ایک بلاگ میں پاکستان نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر ہود بھائی نے کہا کہ میری عارف شاہد سے پہلی ملاقات 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے بعد ہوئی تھی۔ عارف شاہد متاثرہ افراد کی امداد اور دلجوئی میں مصروف تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہود بھائی نے لکھا ہے کہ عارف شاہد ایک قوم پرست کشمیری تھا۔ متحدہ کشمیر اس کا خواب تھا مجھے نہیں پتہ کہ اسے کس نے قتل کیا ہے قاتل کون ہے مگر ایک اچھے انسان کو قتل کے لئے منتخب کیا گیا کچھ عناصر موجود ہیں جو پاکستا نی اور کشمیری عوام کے دشمن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن