مری: عارف شاہد کے قتل کیخلاف کشمیریوں کی مشعل بردار احتجاجی ریلی
راولپنڈی (ثناءنیوز) ایکشن کمیٹی فارپیس ایند جسٹس راولپنڈی اسلام آباد کے زیراہتمام معروف کشمیری رہنما اور آل پارٹیز نیشنل الائنس کے مرکزی چیئرمین عارف شاہد کے قتل کے خلاف گذشتہ شب مری روڈ پر مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کشمیر‘ گلگت بلتستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیا سی کارکنان اور رہنما ﺅں وکلاءاور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصےات نے شرکت کی۔ ریلی کی قےادت لیبر پارٹی کشمیر کے رہنما نثار شاہ پروفیسر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی، ڈاکٹر نیئر، شاہد گلگتی اور دیگر نے کی۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نگران وزےراعلیٰ پنجاب نجم سےٹھی سے مطالبہ کےا کہ وہ عارف شاہد کے قتل کی تحقےقات کےلئے سات دن کے اندر جوڈےشل کمےشن تشکےل دےں‘ اگر حکومت پاکستان واقعہ کی اصل حقائق بے نقاب کرنے میں ناکام ہو گئی تو ہم اقوام متحدہ سے اس سلسلے میں رجوع کریں گے۔