• news

دریا خان: ڈاکٹروں کی عدم موجودگی‘ خسرے میں مبتلا کمسن بچہ جاں بحق

دریا خان (آن لائن) دریان خان میں خسرہ میں مبتلا 8 ماہ کا بچہ مبینہ طور پر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ نواحی علاقہ میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے ایک خاتون دب کر دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دریا خان میں خسرہ میں مبتلا8 ماہ کا مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے زندگی کی بازی ہار گیا ،لواحقین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھر پور احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ایک اور واقعہ میں نواحی علاقہ شاہ عالم کی رہائشی نذیراں بی بی پر گھر کی زیر تعمیر دیوار گرنے سے دب کر جاں بحق ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن