• news

رائیونڈ: ضمنی الیکشن‘ عوام نے شہزاد نذیر کے حق میں فیصلہ دیدیا‘ سروے

رائے ونڈ (نامہ نگار) شہباز شریف کے صوبائی حلقہ پی پی 161کی سیٹ چھوڑنے کے بعد ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ کو ٹکٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے کئے گئے عوامی سروے میں زیادہ تر لوگ ایک معتدل سیاست دان کے طور پر چودھری شہزاد نذیر سندھو کے حق میں فیصلہ دے رہے ہیں، اس تناظر میں دیکھا جائے تو چودھری شہزاد نذیر کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں واضح اکثریت کے ساتھ جیتنے کی پوزیشن میں نظر آتے ہیں۔ انہیں خوش قسمتی سے حلقہ کے نومنتخب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی بھرپور حمائت بھی حاصل ہے۔ چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ انہیں پارٹی کے فیصلہ پر بھروسہ ہے اور اگر انہیں ٹکٹ دیا جاتا ہے تو وہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے دریں اثناءاب دیکھنا یہ ہے کہ قائدین مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ان کی ٹکٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن