کراچی، آئل ٹینکر موڑکاٹتے ہوئے حادثے کاشکار،ڈرائیورجاں بحق
کراچی(این این آئی) شارع فیصل پر کارسازکے قریب خوردنی تیل کا ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر پھیل گیا ہے، جس کی وجہ سے ایک ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور عبدالجبار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دو افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئل ٹینکر الٹنے سے اس میں موجود سیکڑوں لیٹر خوردنی تیل سڑک پر پھیل گیا۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور خوردنی تیل کو بوتلوں اور بالٹیوں میں بھرنا شروع کردیا۔ادھر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک رہائشی عمارت کے قریب سے بچی کی لاش ملی ہے۔ علاقہ مکینوں نے کہاکہ بچی کو فلیٹ سے نیچے پھینکا گیا۔