الطاف کے بیان پر اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے: مجاہد عبدالرسول
الطاف کے بیان پر اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے: مجاہد عبدالرسول
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ پا کستان کو توڑنے کااحمقانہ خواب دیکھنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں۔ الطاف حسین کے بیان پر ”آزاد“ عدلیہ‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے‘ میڈیا اور حکومت کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی شر انگیزی کا نوٹس برطانیہ لے سکتا ہے تو پا کستان کیوں نہیں؟ ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کو غدار قرار دیا جائے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا صرف زبانی کلامی نوٹس لینے سے حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں کروڑوں مسلمانوں کا لہو شامل ہے کسی کو غیر ملکی اشاروں پر کراچی میں گڑ بڑ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔