سندھ ہائیکورٹ کا پی ایس 22 نوشہرہ فیروز میں تیسری بار گنتی کا حکم، پی ایس 19 میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی
کراچی (اے پی اے) سندھ ہائی کورٹ نے عارف مصطفی جتوئی کی درخواست پر پی ایس بائیس نوشہروز فیروز میں تیسری بارگنتی کا حکم دے دیا۔ عارف مصطفی جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخوست دائر کی تھی کہ ان کے حلقے میں کی جانے والی ری کا¶نٹنگ کے عمل سے وہ مطمئن نہیں ہیں کیونکہ دوبارہ گنتی میں ان کے مخالف امیدوار کے 57 ووٹ زیادہ دکھائے گئے ہیں لہٰذا اس حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی جائے مذکورہ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ایک بار پھر گنتی کا حکم دیا ہے اور الیکشن کمشن سے اٹھائیس مئی تک رپورٹ طلب کر لی جبکہ عدالت نے پی ایس انیس میں عاقب جتوئی کی دوبارہ گنتی روکے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔