• news

گدو تھرمل میں فنی خرابی دور،سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال

جیکب آباد(آن لائن )گدو تھرمل پاور ہاو س کے 14 یونٹوں میں فنی خرابی دورہوگئی جس کے بعد سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی۔گدو تھرمل کے14 یونٹس اور ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے تھے۔ جس سے سندھ و بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ڈیرہ مراد جمالی گرڈ سٹیشن فنی خرابی کے باعث گزشتہ روزٹرپ کرگیا۔ جس کی وجہ سے نصیر آباد، جعفرآباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ دوسری جانب گدو تھرمل ہاو س کے 2یونٹس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس کے بعد مزید 12یونٹس ٹرپ کرگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن