• news

بعض ڈیلز کی تکمیل اور ادائیگی کیلئے نگران حکومت پر دباو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران حکومت کے آخری ایام میں بعض ڈیلز کو حتمی شکل دلوانے کے لئے متعلقہ سرکاری حلقوں پر دبا¶ ڈالا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں دو مثالیں سامنے آئی ہیں جن میں بعض بااثر افراد سرکاری افسروں کو انتقال اقتدار سے قبل ڈیلز کو مکمل کر کے ادائیگی کرانے کے لئے دبا¶ ڈال رہے ہیں اور دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی کی انتظامیہ پر دبا¶ ڈالا جا رہا ہے کہ ایک نجی ادارے کے تیار کردہ ڈرامہ جس کو مسترد کر دیا گیا تھا کو خریدا جائے اور کروڑوں روپے کی یکمشت ادائیگی کی جائے۔ اسی طرح وزارت محنت کے تحت ایک اہم ادارے کی انتظامیہ پر دبا¶ ڈالا جا رہا ہے کہ 40 کروڑ روپے کے ایک گیسٹ ہا¶س کو خریدا جائے اور انتقال اقتدار سے قبل تمام ادائیگی پارٹی کو کی جائے۔ خدشہ ہے کہ ان دونوں اداروں کی انتظامیہ نے دبا¶ کے سامنے ہار مان لی تو قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن