معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
کراچی( خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی سراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی سعودی عرب اچانک حرکت قلب ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 56 برس تھی وہ تحریک اسلامی کے ذمہ داران میں سے تھے۔ سراج الہدیٰ صدیقی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے اظہار تعزیت کیا ہے او ر کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین ۔