اقوام متحدہ کی جانب سے ذیلی تنظیم ”آئی او ایم“ کے دفتر پر حملے کی مذمت
نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) کے کمپاﺅنڈ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا ایک اہلکار اور ایجنسی (آئی او ایم) کے 2 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ جین کیوبی جو بان کی مون کے ترجمان ہیں نے کہا ایسے حملوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ زخمیوں اور انکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔