• news

سرگودھا میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کا عدالتوں کا بائیکاٹ، سائلین کو پریشانی

جوہرآباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے وکلاءنے گذشتہ روز بھی سرگودہا میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کےلئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا لیکن کچھ وکیل ہڑتال کے باوجود بھی عدالتوں میں کیسوں کی سماعت کیلئے پیش ہوتے رہے اس صورتحال میں دور دراز سے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی ماہ سے ان کے کیسوں کے فیصلے نئی ہو سکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن