عراق پر حملہ، اوباما، بش اور ٹونی بلیئر پر عالمی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں: امریکی ادیب
واشنگٹن(آن لائن)امریکی ادیب نوم چومسکی نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر اوباما ان کے سابق جانشین جارج ڈبلیو بش اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر پر عراق حملے اور عر ب ممالک میں کشیدگی پیدا کرنے بارے عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جانے چاہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں نوم چومسکی نے کہا کہ اوباما،بش ار بلیئر کو عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عراق پر حملے سے بڑھ کر کوئی جرم نہیں ہو سکتا ،انہوں نے کہا کہ خطے میں اس وقت دھماکوں سمیت جتنے بھی پر تشدد واقعات ہو رہے ان سکے ذمہ دار ہم ہیں ۔