• news

انسداد دہشت گردی میں تعاون کیلئے امریکی وفد روس جائیگا

واشنگٹن (آن لائن ) امریکی قانون سازوں کا ایک گروپ آئندہ ہفتے روس کا دورہ کرے گا۔ وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر گذشتہ ماہ بوسٹن کے میراتھون دوڑ کے مقابلے کے دوران ہونے والے بم حملوں کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کی غرض سے۔اِن بم حملوں کا الزام بوسٹن کے دو باسیوں پر ہے جن کے خاندان کا تعلق روس کے خلفشار زدہ چیچنیا اور داغستان کے علاقوں سے ہے۔ کیلی فورنیا سے ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ر±کن کانگریس، دانا روہراباچر، جو ایوانِ نمائندگان کی یورپ، یوروایشیا اور منڈلاتے خطرات سے متعلق امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہیں، روس جانے والے وفد کی سربراہی کریں گے، جس میں دونوں پارٹیوں کے ارکان شامل ہوں گے۔انھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ بوسٹن میں ہونے والے بم حملوں سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ اور روس کے خفیہ اداروں کے درمیان تعاون کا فقدان ہے، جسے بدلنے کے ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن