• news

عراقی شہر سمارا میں کار بم دھماکہ، ایرانی زائرین سمیت 5 افراد ہلاک، 19 زخمی

 بغداد(اے پی اے) عراق کے شہر سمارا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایرانی زائرین سمیت 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں بالاد شہر سے سمارا جانے والی ایرانی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن