جماعتہ الدعوة کی دفاع امت کانفرنس آج شروع ہو گی، حافظ محمد سعید خصوصی خطاب کرینگے
کراچی (ثناءنیوز) جماعتہ الدعوة کی ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں دفاع امت کانفرنس آج (26 مئی) تقویٰ مرکز گلشن اقبال میں شروع ہو گی۔ کانفرنس کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب جماعتہ الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کرینگے جبکہ مرکزی قائدین مولانا امیر حمزہ، حافظ سیف اللہ منصور، استاد نصر جاوید، قاری محمد یعقوب شیخ اور جماعتہ الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر سمیت دیگر علماءکرام بھی خطاب کرینگے۔