مقبوضہ کشمیر، پونچھ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کا لانس نائیک نریش کمار ضلع کے علاقے کرشنا گاٹی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔