• news

سیالکوٹ: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ کو قتل کی دھمکیاں

 سیالکوٹ(نامہ نگار)تھانہ مراد پور کے علاقہ ماڈل ٹاﺅن میںسابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی امریکہ پلٹ ہمشیرہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر ملزمان فرار ہو گئے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی امریکہ پلٹ ہمشیرہ زیبا کے گھر آکر ملزم ملک نوید راشد اور اس کے ساتھی نے اسے اسلحہ کی نوک پر قتل کر دینے کی دھمکیاں دیں اور لوگوں کے جمع ہو جانے پر موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کی ہمشیرہ زیبا کاکہنا ہے کہ ملزم اس کا قیمتی پلاٹ اور جائیداد ہتھیانا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں قتل کرنے کے درپے ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن