• news

ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خود تاریکی کا حصہ بن گئے:نواز چوہان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک جذبے اور مشن کا نام ہے، میاں برادران ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال لیں گے، اندھیرے صرف چند دن کے مہمان ہیں، انشااللہ بہت جلد پاکستان میں روشنی اور امن کی خوشبو لوٹ آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے خود تاریکی کا حصہ بن گئے، عوامی مسائل سے نظر یں چرانے والوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہچان عوامی خادم کی ہے، حلقہ کو مثالی بنانا میرا مشن ہے، میرا موجودہ دور تعمیروترقی میں ریکارڈ ثابت ہو گا۔ اس موقع پر بیرسٹر عمر نواز چوہان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن