مسلم لیگ ن معاشی استحکام کےلئے ٹھوس پالیسیاں بنائے گی:عثمان ابراہیم
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی مقبولیت اس کی محب وطن اور کرپشن فری قیادت ہے۔ کرپٹ لیڈر شپ کا جو انجام ہوا ہے وہ ساری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن بیرسٹر عثمان ابراہیم نے یو سی 58/22چمن شاہ روڈ پر اظہار تشکر کی منعقدہ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سابقہ وفاقی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ اسے اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے ٹھوس اور مستقل پالیسیاں اپنائیں گے۔ عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور تحمل کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل نکلا ہے۔ اس موقع پر وسیم امین‘ سعید انصاری‘ آصف بٹ‘ شاہد انصاری‘ راشد بٹ‘ عابد بٹ‘ الیاس خان اور دیگر بھی موجود تھے۔