• news

پتوکی : دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،15 افراد زخمی

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی کے نواحی گاﺅں گہلن چک 9میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ 11افراد زخمی ہوئے۔ پتوکی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ دوسرے گروپ نے ہسپتال میں آکر فائرنگ کر دی۔ خاتون سمیت چار افراد اور زخمی ہوگئے دو کی حالت نازک لاہور ہسپتال ریفرکر دیا گیا ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن