• news

مسلم لیگ ن ملک میں روشن انقلاب لائے گی: طارق باجوہ

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری طارق محمود باجوہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب سمیت ملک بھرمیں روشن انقلاب لائے گی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائینگے، چودھری برجیس طاہر ایم این اے کی سرپرستی میںاپنے پہلے دور میں حلقہ میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کئے تھے اور اب حلقہ کو ضلع کا درجہ دلائینگے، حلقہ کے عوام کو اب بیرانوالہ انٹر چینج بھی ملے گا وہ باجوہ ہاﺅس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے، اس موقعہ پر چودھری ذوالفقار علی باجوہ بھی موجود تھے ، چودھری طارق محمود باجوہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو اولین ترجیح دیگی۔ مسلم لیگ ن کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائے گی، انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط آبادیوں کو بالخصوص صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن