شیخوپورہ : سکارپ سکیم کے سرکاری ٹیوب ویلوں کی فروخت کا انکشاف
شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) اےڈےشنل سےکرےٹری محکمہ آبپاشی پنجاب سے جعلی اجازت نامہ تےار کر کے شےخوپورہ مےں کڑوروں روپے مالےت کے سرکاری ٹےوب وےلوں کو اکھاڑ کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس مےں ملوث گروہ کو پولےس کے بعض تھانےداروں کے علاوہ محکمہ آبپاشی کے شعبہ سٹور اینڈ ورکشاپ کے بعض ملازمےن کی مدد حاصل ہے ےہ انکشاف اس وقت ہوا جب گاﺅں ملےاں کلاں مےں زمےندار پےر اعجازاحمد بودلہ کے زرعی زمےنوں کے مےنےجر ارشد نے اےک ٹےوب وےل اکھاڑنے والے گروہ کو پکڑ کر اس کے بارے مےں ڈی سی او شےخوپورہ کو آگاہ کےا ڈی سی او محمد آصف نے اےکشن سٹور اےنڈ ورکشاپ محکمہ آبپاشی سے رپورٹ طلب کر لی ہے واضع رہے کہ ضلع شےخوپورہ مےں صدر اےوب خاں کے دور مےں سےم ختم کرنے کے لئے اربوں روپے کی خطےر رقم سے ٹےوب وےل لگائے تھے مگر بعد ازاں ان ٹےوب وےلوں کی دےکھ بھال کے نام پر ہر سال قومی خزانے کو کڑوروں روپے کا ٹےکہ لگاےا جاتا رہا سکارپ ٹےوب وےل سکےم بند ہوجانے کی بنا پر ان ٹےوب وےلوں کو چوری چھپے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گےا۔