• news

امریکہ میں سفیر نہیں بن رہا، شہباز شریف 6 جون کو وزارت اعلی کا حلف اٹھائینگے، نجم سیٹھی

لاہور (نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے بعد انتقال اقتدار پر امن طریقے سے ہو رہا ہے، شہباز شریف چھ جون کو گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے ‘امریکی سفیر بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ‘ گجرات کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے آج (سوموار) گجرات جاﺅنگا‘حکومتیں تو قوانین بناتی ہیں لیکن عدالتی نظام میں موجود کچھ خامیوں کی وجہ سے عوام قانون توڑ تے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کا واقعہ کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پوری قوم کا صدمہ ہے، یہ بڑی زیادتی ہے کہ لوگ قانون توڑتے ہیں اور حکومتیں بھی پہلے نہیں ایسے حادثات کے بعد جاگتی ہیں سانحہ گجرات کی انکوائری ہو رہی ہے۔ اس واقعے کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی۔ میں آج گجرات جارہا ہوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر وں گا انہیں پانچ ‘ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کے علاوہ انہیں جس طرح کی بھی سہولیات درکار ہوں گی فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ چھ روز میں سب سے پہلے اراکین اسمبلی حلف لیں گے اسکے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کیا جائےگا اور چھ جون کو گورنر ہاﺅس میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تقریب حلف برداری ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن