• news
  • image

گروناتھ نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا‘ کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی

گروناتھ نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا‘ کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گورناتھ مائپن نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ممبئی اور نئی دہلی پولیس کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے لائے جانے کے بعد ہر نیا روز بھارتی کرکٹ بورڈ قیامت بن کر گزر رہا ہے کرکٹرز، بکیوں اور اداکاروں کے بعد آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگ کے سی ای او گروناتھ مائپن نے بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ گروناتھ مائپن کا کہنا ہے کہ لالچ اور وندو سنگھ کی ورغلانے پر وہ اندھے ہوگئے تھے اور نقصان کی تلافی کے لئے اس دلدل میں دھنس گئے لیکن اب وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی مائپن سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ان کے کردار پر تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے جگدیل نے کہا ہے کہ تحقیقات کی تکمیل اور بی سی سی آئی یا آئی پی ایل کی انضابطی کمیٹیوں کی سماعت تک انہیں چنئی سپر کنگز کے معاملات سے خصوصاً معطل کر دیا گیا ہے۔ میاپن پر پابندی کا فیصلہ ان کی گرفتاری کے بعد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے ممبئی پولیس سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں تحقیقات میں تعان کی پیش کش کی ہے، اس سلسلے میں بھارتی بورڈ کے اہلکاروں نے ممبئی پولیس آفیشلز سے ملاقات بھی کی ہے، دوسری طرف میااپن کی گرفتاری کے بعد کے سسر، سری نواسن پر بھارتی بورڈ کی صدارت سے مستعفی ہونے کے لیے ہر طرف سے دباو بڑھ گیا ہے لیکن وہ بھی اپنے نام کے ایک ہیں، مستعفی ہونے کاانہیں دور دور تک خیال نہیں۔سپاٹ فکسنگ میں گرفتار سری سانتھ کے لیے ایک اور مصیبت کھڑی ہوگئی ہے، سٹہ باز جیجو سے ان کی ملاقات اور تحفوں کی وصول کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، سری سانتھ نے سٹے باز سے یہ ملاقات ایک ہوٹل میں کی تھی ، لیکن خفیہ کیمروں نے خفیہ میٹنگ کا سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔
 

epaper

ای پیپر-دی نیشن