جاپانی ایٹمی توانائی کا معاہدہ جلد کرے‘ بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے : من موہن سنگھ
جاپانی ایٹمی توانائی کا معاہدہ جلد کرے‘ بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے : من موہن سنگھ
نئی دہلی(ثناءنیوز + این این آئی +اے ایف پی) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوکیو نئی دہلی کے ساتھ سول مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ جلد طے کرے اور جاپان کو بھارت میں اور زیادہ سرمایہ کاری بھی کرنی چاہئے۔ بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ آئندہ ہفتے جاپان کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ جاپان میں اپنے ہم منصب شینزو آبے کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات بھی کریں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے اس دورے سے قبل نئی دہلی میں جاپانی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ہفتے کے روز کہا کہ وہ اپنے دورہ جاپان کو ٹوکیو کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ منموہن سنگھ کا کہنا تھا، ہم اپنی مشترکہ سٹریٹیجک اور عالمگیر پارٹنرشپ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی سربراہ حکومت کے بقول دونوں ملکوں کے مابین اس پارٹنرشپ کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں میں یہ بھی شامل ہے کہ سول مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے شعبے میں دونوں ریاستوں کے مابین ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ جاپانی صنعتی شعبے سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے تاکہ اس طرح جاپان بھی بھارتی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس پس منظر میں ڈاکٹر سنگھ نے بھارت میں انفراسٹرکچر کے نامناسب اور ناکافی ہونے کو تنگی کا باعث بننے والے مسئلے کا نام دیا۔ مجھے جاپانی صنعتی شعبے کا بہت بڑا کردار نظر آ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافے اور بھارتی معیشت کی ترقی میں کردار کے حوالے سے۔ لیکن جاپانی صنعتی شعبہ بھارت میں پیداواری سیکٹر کی رفتار تیز بنانے میں بھی بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ منموہمن سنگھ نے مزید کہا کہ وہ جاپانی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے سرمایہ کاری سے متعلق کابینہ کی ایک ایسی کمیٹی تشکیل دیں گے جس کا کام ان خامیوں اور مشکلات کی نشاندہی کرنا ہو گا، جو انفراسٹرکچر سیکٹر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا سبب بنتے ہیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ آئندہ ہفتے جاپان کا سرکاری دورہ کریں گے اس دوران وہ جاپان میں اپنے ہم منصب رہنما شینزو آبے کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات بھی کریں گے۔
منموہن