اپریل کیلئے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے اضافہ کی درخواست کی سماعت نیپرا آج کرے گا
اپریل کیلئے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے اضافہ کی درخواست کی سماعت نیپرا آج کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی) نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں مزید 75 پیسے اضافہ کی درخواست کی سماعت (آج) پیر کو کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر اپنی نیم آمادگی ظاہر کی ہے تاہم درخواست کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی۔
نیپرا/سماعت