وزارت خارجہ کشمیر پالیسی پر آج پہلی جامع بریفنگ دیگی : دعوت نامے جاری
وزارت خارجہ کشمیر پالیسی پر آج پہلی جامع بریفنگ دیگی : دعوت نامے جاری
اسلام آباد(آن لائن) وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر خارجہ پالیسی ترجیحات ، مذاکراتی عمل ، بھارتی مظالم اور او آئی سی کے جموں و کشمیر روابط گروپ کے اجلاس پر آج پیر کو پہلی جامع بریفنگ منعقد کرے گی۔ سیکرٹری خارجہ آزاد کشمیر کی سیاسی اور حریت قیادت کو بریفنگ دیںگے آزاد کشمیر وزیراعظم سیکرٹریٹ نے دعوت نامہ جاری کر دیئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مدعوین کی فہرست میں صدر سردار یعقوب ، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، سپیکر سردار غلام صادق ، سردار عتیق ، فاروق حیدر ، بیرسٹرسلطان ، حریت رہنما غلام صفی، یوسف نسیم سمیت دیگر شامل ہیں ۔ دریں اثناء صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب نے کشمیر پالیسی پر اعتماد میں لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی میں کشمیر کو سرفہرست لانا او آئی سی میں آزاد و مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو اسلامی ممالک کے سامنے آزادانہ مو¿قف پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اورجموں وکشمیر روابط گروپ میں پاکستانی کردار اہمیت کا حامل ہے۔
دعوت نامے