• news
  • image

روس کا مشرقی ساحلی علاقہ اور امریکہ کا شمالی کیلی فورنیا زلزلہ سے لرز اٹھا

روس کا مشرقی ساحلی علاقہ اور امریکہ کا شمالی کیلی فورنیا زلزلہ سے لرز اٹھا

ماسکو (ثناءنیوز) روس کا مشرقی ساحلی علاقہ اور امریکہ کا شمالی کیلی فورنیا کا علاقہ زلزلہ سے لرز اٹھے۔ روس میں محکمہ زلزلہ کے مطابق رےکٹر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 8.2ماپی گئی ہے۔جبکہ شمالی کیلی فورنیا کے زلزلہ کی شدت5.7تھی۔ روس کے ساحلی علاقہ میں آئے اس زلزلہ کے فورا بعد مشرق بعید میں واقع سخالین اور کوریل جزائر میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی تھی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد واپس لے لی گئی۔رشیا اکیڈمی آف سائنسز کی ترجمان میرینا کولومائتس نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز جاپان کے شمال اور روسی ساحل کے مشرق میںاوخوسک سمندر میں تھا۔ یہ زلزلہ زمین کے نیچے600کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اتنا شدےد تھا کہ ماسکو میںلو گ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے لیکن کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی شہر شمالی کیلی فورنیا میں 5.7کی شدت سے آنے والے زلزلہ کا مرکز کیلی فورنیا کے شمال، شمال مشر قی شہر کینیو ڈیم سے دو میل کی دوری پر تھا۔ابتدائی رپورٹ میں اس زلزلہ کی شدت5.9بتائی گئی تھی ۔ تاہم یہاں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔
روس/زلزلہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن