• news

پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا‘ پنجاب میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی: منظور وٹو

پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا‘ پنجاب میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی: منظور وٹو

اوکاڑہ (ثناءنیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ اس پر مثبت یا منفی کوئی جواب نہیں آیا۔ اس کا مطلب ہے کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی ہاری نہیں بلکہ اسے ہرایا گیا ہے۔ 2008ءمیں مسلم لیگ ن نے ہمارے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا اب پیپلزپارٹی نواز شریف کو اعتماد کا ووٹ دے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب میں ایک منصوبے کے تحت ایسی ٹھوس دھاندلی کی گئی جس میں اوپر سے نیچے تک سب شامل تھے۔ جس کے شواہد سامنے آرہے ہیں اس ٹھوس دھاندلی سے نہ صرف پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا بلکہ عمران خان کی پوزیشن بھی کمزور کی گئی۔ ہم نے سسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کیلئے انتخابی نتائج تسلیم کئے۔ ہم ایک مثبت اور فعال اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ تاہم توانائی کے بحران کے خاتمے سمیت تمام قومی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کی مدد کریں گے۔ منظور وٹو نے کہا کہ عمران خان ایک قومی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے ملکی سیاست میں اپنی پوزیشن بنا لی ہے۔
وٹو

ای پیپر-دی نیشن