• news

سپریم کورٹ میں رواں ہفتے چیئرمین نیب تقرری کیس، رینٹل پاور سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ میں رواں ہفتے چیئرمین نیب تقرری کیس، رینٹل پاور سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دئیے گئے ایک لارجر اور 4 ڈویژنل بنچ (آج) پیر سے مقدمات کی سماعت کرینگے‘ لارجر بینچ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں (آج) چوہدری نثار کی چیئرمین نیب کیخلاف دی گئی درخواست کی سماعت کرے گا۔ دیگر بنچ رینٹل پاور عملدرآمد کیس، سابق وزیر مملکت نعمان لنگڑیال کے خلاف توہین عدالت کیس، انجم عقیل اراضی سکینڈل، پی آئی اے میں کرپشن سے متعلق سمیت اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔
بنچ سماعت

ای پیپر-دی نیشن