وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، چنگیز مری کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے
وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، چنگیز مری کے درمیان اختلافات ختم نہ ہو سکے
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کی وزارتِ اعلیٰ پر سردار ثناءاللہ زہری اور نوابزادہ چنگیز خان مری کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قرعہ فال نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک کے نام نکل سکتا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا ہما کس کے سر پر بیٹھے گا کیونکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار ثناءاللہ زہری اور پارٹی کے سینئر رہنما چنگیز خان مری دونوں ہی اس عہدے کے امیدوار ہیں،لیکن ثنا اللہ زہری تو واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ صوبائی پارٹی صدر ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ بننا انہی کا حق ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان