• news

واشنگٹن: الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور کارکنان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن: الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات اور کارکنان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن (این این آئی) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات اور ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں امریکہ کے 16سے زائد شہروں سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے میں ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے نگراں عباد الرحمن ، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ چیپٹر انچارجز بھی موجود تھے۔ شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے جلی حروف میں تحریر تھے۔ شرکاءزبردست انداز میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم میں پرجوش نعرے بازی کرتے رہے۔ شرکاءمیں ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل اور بعض سیاسی رہنماو¿ں کے خلاف پر مبنی وائٹ پیپر بھی تقسیم کیا گیا۔
مظاہرے

ای پیپر-دی نیشن