امریکہ ڈرون حملے فوری بند کرے، یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے: جاوید ہاشمی
امریکہ ڈرون حملے فوری بند کرے، یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے: جاوید ہاشمی
ملتان(آن لائن) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے امریکہ ڈرون حملے فوری بند کردے کیونکہ یہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا ہم ڈرون حملوں کو فوری ختم کرانے کی پوری کوشش کرینگے تاہم کے پی کے میں خارجہ پالیسی مرکز کی چلتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ جمہوریت کا تسلسل ہے اور یہ میرے لئے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ میرے انکار کی کوئی وجہ اور ضرورت نہیں تھی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے بھی یہ ذمہ داری مجھے مسلم لیگ ن، محترمہ بے نظیر بھٹو، قاضی حسین احمد بھی سونپ چکے ہیں اس وقت بھی میں نے تمام معاملات کو قبول کیا تھا اور یہ سمجھا تھا کہ مجھے جمہوریت کیلئے کام کرنا ہے، ہار جیت کی کوئی حیثیت نہیں اصل مسئلہ جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔ تحریک انصاف ایک قومی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ہماری صنعتیں بند ہوچکی ہیں پاکستان کی ترقی تنزلی میں تبدیل ہوچکی ہے۔
جاوید ہاشمی