• news

سانحہ منگوال، سکول ہفتہ کو کیوں کھلا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے: تنویر اشرف

سانحہ منگوال، سکول ہفتہ کو کیوں کھلا، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے: تنویر اشرف

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے سانحہ منگوال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا اس افسوسناک اور دلخراش واقعہ کے پیچھے بھی کچھ اداروں کی کوتاہی اور نااہلی کا ہاتھ ہے حکومت نے ہفتہ کی تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے تو مذکورہ سکول اس روز کیوں کھلا تھا اور گاڑیوں کو چیک کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے انہوں نے کہا سانحہ منگوال کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے ورنہ حادثات ہوتے رہیں گے۔
تنویر اشرف کائرہ

ای پیپر-دی نیشن