• news
  • image

چین کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کسی معجزے کی توقع نہیں: بھارتی وزیر دفاع

چین کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کسی معجزے کی توقع نہیں: بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تعاون اور مقابلے کا کوئی جذبہ نہیں ہے اور بات چیت سے بھی دونوں کے درمیان تنازعات کو حل کیا جا سکتا ہے لیکن اس میں وقت لگے گا اس حوالے سے کسی معجزہ کی توقع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتھونی کا کہنا تھا کہ یہ تعاون اور مقابلہ ہے قدرتی طور پر دونوں پڑوسی ہیں اور ہم نے مل کر کام کیا ہے اور یہاں کئی ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے تعلقات بڑھ رہے ہیں اور کچھ ایسے شعبے بھی ہیں جہاں تنازعات ہیں جن کے لئے ہم بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے لیکن میں اس کے لئے معجزہ کی توقع نہیں کرتا اس میں فطری طور پر وقت لگے گا دونوں ملکوں کے درمیان بہرحال تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع

epaper

ای پیپر-دی نیشن