• news

سپین کی شہزادی کے خلاف تحقیقات کا حکم

میڈرڈ (اے پی پی) سپین کی شہزادی کرسٹینا کے خلاف تحقیقات کا حکم دےدیا گیا۔ واضح رہے کہ سپین کے بادشاہ جان کارلوس کی بیٹی شہزادی کرسٹینا پر گذشتہ ماہ ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اس مقدمہ کی وجہ سے شاہی خاندان پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ شہزادی کرسٹینا سے مبینہ ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں تحقیقات کی جائیں گی۔ اس مقدمہ میں شہزادی کرسٹینا کے شوہر بھی ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن