• news

بلوچستان میں قائد ایوان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، پارٹی ترجمان

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام کے تحت عددی اکثریت کی حامل جماعت کو حکومت سازی کا حق حاصل ہوتا ہے، بلوچستان میں قائد ایوان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، عوامی حکومت کی تشکیل کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے واضح موقف اوراصولی سیاست کی بناءپر پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور اس وقت بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے پارلیمانی نظام کے تحت عددی اکثریت کی حامل جماعت کو حکومت سازی کا حق حاصل ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے خیبر پی کے میں تحریک انصاف اور سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے والے مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے انہیں حکومت سازی کا موقع فراہم کیا لہذا بلوچستان میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن پر عوام نے اعتماد کااظہار کیا اور پارٹی کو واضح اکثریت ملی ہے اس بناءپر ضروری ہے کہ بلوچستان میں حکومت (ن) لیگ تشکیل دے تاہم (ن) لیگ کی قیادت نے بلوچستان میں امن استحکام حالات کی بہتری کیلئے اپنے تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کافیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن