ایران کا امریکہ اور فرانس پر صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام
تہران (آن لائن) ایران نے امریکہ اور فرانس پر ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ''تہران داخلی امور سے متعلق بیانات و تبصروں کو بہت حساس سمجھتا ہے ''وزیرخارجہ کے ترجمان عباس ارقچی نے بیان میں کہا کہ ''ایران میں صدارتی انتخابات آزاد اور شفاف طریقے سے منعقد ہوں گے اور یہ ملکی قوانین اور ضوابط کے تحت ہی منعقد ہونے جارہے ہیں''۔ایران کی شورائے نگہبان نے سابق صدر رفسنجانی اور صدر محمود احمدی نژاد کے سابق چیف آف سٹاف اسفند یار سمیت 678 امیدواروں کو 14 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا نااہل قرار دے دیا تھا۔