• news

شامی حکومت کے خاتمے سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا: حسن نصراللہ

بےروت(آئی اےن پی)لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو شام کی خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی فتح کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔نامعلوم مقام سے ٹی وی کے ذریعے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللہ نے کہا تھا کہ اس جنگ میں لبنان کے مفادات بھی دا پر لگے ہوئے ہیں‘ یہ جنگ ہماری ہے اور میں آپ سے فتح کا وعدہ کرتا ہوں۔حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اگر سنی اسلام پسند شام پر غالب آگئے تو یہ لبنان کے شیعوں، سنیوں اور عیسائیوں سب کے لیے ایک خطرہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک شامی باغیوں کا ساتھ نہیں دے سکتی جو ان کی نظر میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں۔ شام میں صدر بشار الاسد حکومت کے خاتمہ سے باغیوں کی انتہا پسندی میں اضافہ ہو گا، اور مشرق وسطی تاریک دور میں داخل ہو جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن