برطانیہ کی ایوان بالا کے بعض ارکان نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت کے بل کے خلاف کمرکس لی
لندن (آن لائن) برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ”ہاﺅس آف لارڈز“ کے بعض ارکان نے ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت کے قانون کے خلاف کمر کس لی ہے۔ بل کو ایوان زیریں نے پاس کیا تھا اور اب اس پر آج پیر کو ایوان بالا میں بحث ہوگی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ”ہاﺅس آف لارڈز“ کے قدامت پرست اراکین لارڈ ڈینٹ ‘ لارڈ توتھین‘ لارڈ ویڈینگٹن ‘ لارڈ لیوس اور لارڈ سنگھ نے بل کی شدید مخالفت کی ہے۔