• news

نامعلوم ہیکرز نے سعودی ویب سائٹس کے ہوم پیجز پر الجزائر کا پرچم لگا دیا

ریاض (آن لائن) نامعلوم ہیکرز نے سعودی عرب کی نو اہم ویب سائٹس پر حملہ کرکے ان سائٹس کے ہوم پیچز کے عین وسط میں الجزائر کا پرچم لگا دیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق اس سائبر حملے میں جن سعودی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں ”کھیل‘ خبروں‘ قرآن ریڈیو‘ کنگ فہد ثقافتی سنٹر‘ ام القرآن‘ چینل ون‘ وزارت اطلاعات اور مرکز برائے وزارت کی ویب سائٹس شامل ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحقیق کارعادل الغامدی نے بتایا کہ یہ حملہ ایک ہی سرور پر کیا گیا ہے جس پر نو ویب سائٹس ہوسٹ تھیں۔ اس حملے میں ان ویب سائٹس کے متعدد صفحات کو نقصان پہنچا کر بعض اہم معلومات بھی چوری کرلی گئی ہیں۔ تاہم ان ویب سائٹس کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن