سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی
شورکوٹ چھاو¿نی(نامہ نگار) مین بازار میں واقع فاسٹ فوڈ کی دوکان میں سلنڈرسے گیس لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے دوکان میں کام کرتا ہوا دوکان کا مالک عبدالوحید ولد عبدالستارزخمی ہو گیاجسکو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی جس کی وجہ سے دوسری دوکانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔جبکہ متاثرہ دوکان جلنے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا اور دوکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔