• news

حکومت فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے: میاں سلیم

لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری ویئر کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کومفلوج کردیا۔ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر سرکلر ڈیٹ کو کنٹرول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے انڈسٹری اور تاجر برادری کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ معیشت اور تاجر دوست ہونا چاہئے۔ تاجر برادری پر خراب معاشی حالات توانائی بحران کساد بازاری لاءاینڈ آرڈر کی خراب صورتحال نے منفی اثرات مرتب کئے۔ بجلی اور گیس کی کمی سے معاشی سرگرمیاں اور کاروبار نہ ہونے سے غربت اور بیروزگاری میں ناقابل یقین اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن