• news

”بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں“

لاہور (نیوز رپورٹر) فیڈریشن آف بائیو ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے پاکستان چیپٹر کے نومنتخب چیئرپرسن ڈاکٹر خالد جاوید چودھری نے کہا ہے کہ بائیو ٹیکنالوجی سے زرعی ادویات اور فارماسوٹیکل صنعت میں زبردست انقلاب آسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے جان بچانے والی ادویات کی تیاری سستے داموں ممکن ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو چاہئے کہ بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کام کریں۔ حکومت پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو بائیو ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرے اور ان کو مکمل رہنمائی فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن